محکمہ صحت نئےویرینٹ کاجائزہ لےکرفوری رپورٹ پیش کرے،وزیراعلی سندھ

کورونا وائرس کی نئی لہر کے پیش نظر سندھ حکومت نے محکمہ صحت اور محکمہ داخلہ کو نئے ویرینٹ کاجائزہ لے کر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کی زیرصدارت سندھ کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں سندھ میں متوقع کورونا وائرس کی نئی لہر کے پیش ںظر محکمہ صحت اور محکمہ داخلہ کو ہدایت جاری کردی۔سندھ کابینہ نے کہا کہ کوروناکے نئے ویرینٹ کا جائزہ لے کر حکومت کو رپورٹ کریں۔یاد رہے وزیر اعظم شہباز شریف نے بھی اومی کرون وائرس کی نئی قسم کے کیسز کا نوٹس لیتے ہوئے این سی اوسی کو فوری طور پر بحال کرنے کی ہدایت کردی۔ وزیراعظم نے وزارت قومی صحت سے موجودہ صورتحال پر رپورٹ بھی طلب کرلی۔گذشتہ روز قومی ادارہ صحت نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ملک میں اومی کرون کے نئے سب ویرینٹ کورونا کیس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ اومی کرون سب ویرینٹ بی اےٹوبارہ ون کاپہلاکیس سامنےآگیا ہے ، نئی قسم کے ویرینٹ سے مختلف ممالک میں کیسز بڑھ رہے ہیں

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں