محمد سلیم خان گورنر ہاؤس میں بطور پریس سیکریٹری تعینات

محکمہ اطلاعات سندھ کےسینئر ڈائریکٹر محمد سلیم خان کو ایک مرتبہ پھر گورنر ہاؤس میں بطور پریس سیکریٹری تعینات کر دیا گیا ہے، محکمہ سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن اینڈ کوآرڈینیشن نےان کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، محمد سلیم خان تعلقات عامہ اور میڈیا مینجمنٹ میں33 سال کا تجربہ رکھتے ہیں اوراس سے قبل وہ بطور پریس سیکریٹری گورنر سندھ ، افسر تعلقات عامہ گورنر سندھ، افسر تعلقات عامہ وزیر اعلیٰ سندھ ، متعدد وزراء کے افسر تعلقات عامہ، ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ اکاؤنٹس خدمات انجام دےچکے ہیں، وہ اس وقت ڈائڑیکٹر پریس انفارمیشن کے طور پر فرائض ادا کر رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں