محمدعارف نےڈاک ٹکٹوں کےمجموعہ پر‘موناکو فل 2022’میڈل حاصل کرلیا

محمد عارف بالگام والا کو بین الاقوامی ڈاک ٹکٹ کی نمائش‘ موناکو فل 2022 میں اپنا مجموعہ پیش کرنے والے پہلے پاکستانی ہونے کا اعزاز حاصل ہوگیا۔گزشتہ 25 سالوں میں یہ پہلا موقع تھا جب کسی پاکستانی کو موناکو نمائش میں شرکت کے لیے مدعو کیا گیا تھا، جہاں عارف بالگام والا نے برٹش انڈین ایئر میل 1911-1936 کے نایاب سرورق کی نمائش کر کے ملک کا سر فخر سے بلند کیا، جسے بے حد سراہا گیا۔ انہیں تمغہ اور تعریفی سند سے نوازا گیا۔ نمائش کا افتتاح ریاست کے سربراہ شہزادہ البرٹ دوم نے کیا۔ نمائش‘موناکو فل 2022’کلب ڈی مونٹی کارلو میں منعقد ہوئی۔ اس نمائش میں دنیا کے 100 ٹاپ اسٹامپ آئیکونز نے شرکت کی۔ عارف بالگام والا کو سال 2022 میں منعقد ہونے والی دنیا بھر میں ہونے والی ڈاک ٹکٹوں کی نمائشوں میں 3 گولڈ میڈل جیتنے کا منفرد اعزاز بھی حاصل ہے۔انہوں نے دبئی ایکسپو 22، لندن 2022 میں لگاتار 3 گولڈ میڈل جیت کر پاکستان کا نام پوری دنیا میں روشن کیا ہے، ہیلویٹیا 2022 ڈاک ٹکٹ کی نمائش لوگانو سوئٹزرلینڈ میں منعقد ہوئی۔کے سی سی آئی نے 26 ستمبر 2022 کو پاکستان میں“فادر آف فیلٹری”کے خطاب سے بھی نوازا، جبکہ پی سی ڈی ایم اے نے 30 ستمبر 2022 کو پاکستان میں“ لیونگ لیجنڈ آف فیلٹری”کے اعزاز سے نوازا

اپنا تبصرہ بھیجیں