مجھےحملے میں 4 گولیاں لگی ہیں،عمران خان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ وزیرآباد حملے میں انہیں 4 گولیاں لگی ہیں۔شوکت خانم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ مجھے 4 گولیاں لگی ہیں اور ڈاکٹر فیصل سلطان سے کہا کہ تفصیلات سے آگاہ کریں اور انہوں نے ایکسرے کے ذریعے تفصیلات بتادیں۔عمران خان نے کہا کہ لانگ مارچ میں روانہ ہونے سے ایک دن پہلے پتا چلا تھا کہ انہوں نے وزیرآباد یا گجرات میں مجھے مارنے کا منصوبہ بنایا تھا۔پریس کانفرنس میں عمران خان سازش کے حوالے سے اپنا مؤقف دہرایا اور کہا کہ امریکی عہدیدار ڈونلڈ لو نے دھمکی دی کہ عمران خان کو ہٹا دیں اور تحریک عدم اعتماد کے ذریعے حکومت گرادی جاتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں