متحدہ عرب امارات میں جمعہ کی چھٹی ختم کر دی گئی ، پہلی بار جمعہ کو اسکول اور کئی دفاتر کھلے رہے، آئندہ سے ہفتہ اور اتوار کو باضابطہ طور پر چھٹی ہوا کرے گی۔ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) حکومت نے ہفتہ وار تعطیل تبدیل کردی، آئندہ سے جمعہ کے بجائے ہفتہ اتوار کو ہفتہ وار تعطیل ہوا کرے گی۔رپورٹ کے مطابق کچھ مقامی افراد کو اس تبدیلی پر اعتراض ہے تاہم کچھ نے اسے تسلیم کرلیا ہے۔ امرات میں پہلی بار جمعہ کے روز کچھ اسکول اور ادارے کھلے رہے۔دیگر خلیجی ممالک کی طرح متحدہ عرب امارات میں جمعہ ہمیشہ سے چھٹی کا دن ہوتا ہے اور ملک میں 2006ء تک جمعرات اور جمعہ کو ہفتہ وار چھٹیاں ہوتی تھیں۔سرکاری اداروں کے لیے ہفتہ وار چھٹی کے دن تبدیل کرنے کا اعلان متحدہ عرب امارات کی حکومت نے دسمبر میں کیا تھا۔ فیصلہ کیا گیا تھا کہ حکومتی ادارے اور اسکول ہفتے میں ساڑھے 4 دن کھلے رہیں گے، یعنی پیر تا جمعرات مکمل کام ہوگا جبکہ جمعہ کو 12 بجے کے بعد کام بند کرکے نماز کیلئے جایا جائے گا۔
عیدالاضحیٰ نماز کےاجتماعات کھلےمقامات پرمنعقد کیے جائیں،این سی او سی
کم عمر ترین کوہ پیما شہروز کاشف نے نانگاپربت چوٹی سر کرلی
فلم ’لفنگے‘پر پابندی عائد
چارارب ڈالرزلوٹنےوالی کرپٹوکوئین ایف بی آئی کی مطلوب افراد کی فہرست میں شامل
بولیویا:پانی میں اگنے والا سوسن کا سب سے بڑا پودا دریافت
صرف 15 منٹ میں پرسکون نیند لانے والی برقی پٹی
سعودی عرب:بغیر پرمٹ حج کی کوشش کرنے والے300 عازمین گرفتار
شمالی وزیرستان:سیکیورٹی فورسز پر خودکش حملہ،10 جوان زخمی
امریکا:آزادی پریڈ کےدوران فائرنگ،6 افراد ہلاک،متعدد زخمی
عازمین حج کی رہنمائی کیلئے اردو سمیت 14 زبانوں گائیڈ بکس جاری