متحدہ اپوزیشن نے قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کے بعد سیاسی صورت حال پر سپریم کورٹ کے از خود نوٹس کا خیرمقدم کرتے ہوئے معاملے کی سماعت کے لیے فل کورٹ تشکیل دینے کا مطالبہ کردیا۔ متحدہ اپوزیشن کے مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ عمران نیازی نے آج ملک اور آئین کے خلاف کھلی بغاوت کی ہے جس کی سزا آئین کے آرٹیکل 6 میں درج ہے، عمران نیازی کی اس بغاوت کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ آج ملک کی تاریخ کاسیاہ ترین دن ہے، جس میں آئین، جمہوریت، قانون اور سیاسی اخلاقیات کے خلاف بغاوت کی گئی ہے۔ متحدہ اپوزیشن نے کہا کہ اتوار کو اسپیکر سمیت تمام حکومتی ٹولے کے غیرآئینی اور غیر پارلیمانی اقدامات اور رویوں کی شدید مذمت کرتے ہیں اور انہیں آئین شکن قرار دیتے ہیں۔ بیان میں کہاگیا کہ ایوان کے اندر متحدہ اپوزیشن اپنی واضح اکثریت ثابت کرچکی ہے اور یہ بھی بلاشک وشبہ عیاں ہوچکا ہے کہ اپوزیشن کے پاس ایوان کے ارکان کی واضح اکثریت ہے۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ اپوزیشن آئین، عوام اور جمہوریت کا ساتھ دینے والے تمام باضمیر اور آئین، عوام دوست ارکان کا شکریہ ادا کرتی ہے اور ان کے جذبے کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔ مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کی جانب سے صورت حال کا نوٹس لینے کے اقدام کی تحسین کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک اور قوم کو درپیش سنگین آئینی بحران کے پیش نظر چیف جسٹس اور ان کے برادر ججوں کی طرف سے فوری کارروائی اور مختصر حکم کے اجرا کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ متحدہ اپوزیشن اور پاکستان کے 22 کروڑ عوام پرامید ہیں کہ پاکستان کی اعلیٰ عدلیہ آئین کے ساتھ کھڑی ہوگی اور آئین شکنی کے اقدامات سے پیدا ہونے والے بحران پر ایک منصفانہ، عادلانہ اور دستور کی روشنی میں فیصلہ صادر فرمائے گی۔ متحدہ اپوزیشن نے مشترکہ بیان میں مطالبہ کیا کہ آئین شکنی اور آج کے قومی اسمبلی کے اجلاس میں تحریک عدم اعتماد پر غیرقانونی اور غیر دستوری حکومتی اقدامات پر سماعت عدالت عظمیٰ کا فل کورٹ سنے-
ویڈیو گیمزسے بچوں کی ذہانت میں اضافہ
عمرسرفراز چیمہ کی درخواست پراعتراض ختم،لارجر بنچ تشکیل دینےکی ہدایت
عدلیہ اپنےکام سےکام رکھے،ورنہ خودحکومت کرلیں،مولانا فضل الرحمن کی سخت تنقید
ملک ریاض سےریکور کی گئی رقم پربریفنگ دی جائےپبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا نیب کوحکم
ماریوپول میں 1700 سےزائد یوکرینی فوجیوں نےہتھیار ڈال دیے،روس کادعوی
ترک نژاد جرمن باکسر موسی یامک دوران فائٹ انتقال کرگیا
امریکا میں عمران خان کےدورہ روس کا دفاع کرنےپربلاول بھٹوکی تعریف
وزیراعظم اور وفاقی کابینہ سپریم کورٹ کوجوابدہ نہیں ہیں، عرفان قادر
بھارتی پنجاب کانگریس کےسابق صدرنوجوت سنگھ سدھوکو1 سال قید کی سزا
سپریم کورٹ نےہائی پروفائل مقدمات میں تقرروتبادلوں پر پابندی عائد کردی