متبادل فیلڈنگ کیلیے گراؤنڈ میں آنےوالےمحمدرضوان کی کپتانی کرنے پرتنازع

کراچی میں کھیلے جانے والے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے ٹیسٹ کے دوران بابر اعظم کی طبعیت ناساز ہونے کے باعث متبادل فیلڈنگ کے لیے گراؤنڈ میں آنے والے محمد رضوان کے کپتانی کرنے پر تنازع کھڑا ہو گیا۔کراچی ٹیسٹ کے تیسرے روز بابر اعظم کی غیر موجودگی میں محمد رضوان متبادل فیلڈر کے طور پر گراؤنڈ میں آئے اور کپتانی کرتے اور فیلڈرز کو ہدایات دیتے نظر آئے۔لیکن میچ ریفری اور فیلڈ امپائرز نے مداخلت کی اور پاکستانی ٹیم کی انتظامیہ کو بتایا کہ آئی سی سی قوانین کے مطابق متبادل کھلاڑی کپتانی نہیں کر سکتا۔میچ ریفری اور امپائرز کی مداخلت کے بعد پاکستان کی ٹیم مینجمنٹ نے محمد رضوان کو کپتانی سے روک دیا اور اب کپتانی کے فرائض سرفراز احمد انجام دے رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں