پولیس نے کرکٹر یاسر شاہ کو مبینہ زیادتی کیس میں بے گناہ قرار دیا ہے-پولیس کا کہنا ہےکہ یاسر شاہ کا مبینہ زیادتی کیس سے کوئی تعلق نہیں جس کے بعد اسلام آباد کے تھانہ شالیمار نے کرکٹر کا نام ایف آئی آر سے خارج کر دیا ہے۔متاثرہ خاتون نے بھی اعتراف کیا کہ یاسر شاہ کا نام غلط بیانی کے باعث ایف آئی آر میں شامل ہوا۔پولیس کی جانب سے ایف آئی آر کی ضمنی رپورٹ جاری کردی گئی ہے جس کے مطابق مدعیہ نے بھی یاسر شاہ کانام کیس سے نکالنے کا کہا ہے۔واضح رہے کہ قومی ٹیسٹ کرکٹر یاسر شاہ کے خلاف 14سالہ لڑکی کو ہراساں کرنے اور زیادتی میں معاونت کے الزام پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ایف آئی آر میں خاتون نے الزام عائد کیا تھا کہ یاسرشاہ کے دوست فرحان نےگن پوائنٹ پرزیادتی، ویڈیو بھی بنائی اورہراساں کیا، فرحان اوریاسر شاہ نےدھمکی دی کہ کسی کوبتایا تو ویڈیو وائرل کردوں گااورجان سے بھی ماردوں گا، یاسرشاہ نےکہاکہ وہ انٹرنیشنل کرکٹرہے شکایت کی صورت میں مقدمے میں پھنسا دے گا
عیدالاضحیٰ نماز کےاجتماعات کھلےمقامات پرمنعقد کیے جائیں،این سی او سی
کم عمر ترین کوہ پیما شہروز کاشف نے نانگاپربت چوٹی سر کرلی
فلم ’لفنگے‘پر پابندی عائد
چارارب ڈالرزلوٹنےوالی کرپٹوکوئین ایف بی آئی کی مطلوب افراد کی فہرست میں شامل
بولیویا:پانی میں اگنے والا سوسن کا سب سے بڑا پودا دریافت
صرف 15 منٹ میں پرسکون نیند لانے والی برقی پٹی
سعودی عرب:بغیر پرمٹ حج کی کوشش کرنے والے300 عازمین گرفتار
شمالی وزیرستان:سیکیورٹی فورسز پر خودکش حملہ،10 جوان زخمی
امریکا:آزادی پریڈ کےدوران فائرنگ،6 افراد ہلاک،متعدد زخمی
عازمین حج کی رہنمائی کیلئے اردو سمیت 14 زبانوں گائیڈ بکس جاری