مارچ 23 کو مہنگائی کے خلاف مارچ ہوگا،فضل الرحمن

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم ) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 23 مارچ کو مہنگائی کے خلاف کامیاب مارچ ہوگا اور حکمرانوں سے نجات پائیں گے۔23 مارچ کو ملک کے کونے کونے سے عوام اسلام آباد کا رخ کریں گے۔ پی ڈی ایم سربراہ نے کہا کہ ضمنی فنانس بل کو مسترد کرتے ہیں اوراسے واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہیں، مہنگائی سے عام آدمی کی کمر توڑ دی گئی ہے، منی بجٹ کی منظوری سے مہنگائی کا بوجھ مزید بڑھ گیا۔ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ مہنگائی سے نجات کے دور تک کوئی آثار نظر نہیں آرہے، حکومت جس طرح کھلونا ہے اس نے معیشت کو بھی کھلونا بنادیا ہے۔ فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ اسٹیٹ بینک سے متعلق جو بل پارلیمنٹ میں ہے ،اس بل کے نام پر خود مختاری ختم کی جارہی ہے، ہم اپنی خودمختاری پر کسی قسم کا سمجھوتا قبول نہیں کریں گے اور اسے بھی مسترد کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین غیرآئینی عمل ہے دنیا اسے مسترد کرچکی ہے، ہم ای وی ایم کے ذریعے الیکشن کو تسلیم نہیں کریں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں