مارننگ شومیں قابلِ اعتراض مواد:نجی چینل اے پلس ٹی وی کواظہار وجوہ کا نوٹس جاری

پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے نجی چینل اے پلس ٹی وی کو مارننگ شو میں قابلِ اعتراض مواد نشر کرنے پر اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کردیا ہے۔پیمرا کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری مختصر اعلامیے میں نجی چینل کو نوٹس جاری کرنے سے متعلق بتایا گیا۔مختصر اعلامیے میں کہا گیا کہ پیمرا نے اے پلس ٹی وی کے مارننگ شو ‘مارننگ ود جگن ‘ میں نامناسب اور قابل اعتراض مواد نشر کرنے پر چینل کو اظہارِ وجوہ کا نوٹس جاری کردیا۔پیمرا کی جانب سے بتایا گیا کہ چینل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے مذکورہ معاملے پر 7 یوم میں جواب بھی طلب کیا گیا ہے۔سوشل میڈیا پر اے پلس ٹی وی کے جگن کاظم کے شو کے ایک سیگمنٹ پر تنقید کی جارہی ہے جس میں سیگمنٹ میں حصہ لینے والے مرد اور عورت کو ہاتھوں کا استعمال کیے بغیر سیب کھانا ھا۔
ویڈیو میں مارننگ شو کے گیم سیگمنٹ میں شامل مرد اور خواتین پارٹنرز کو متنازع قرار دیے جانے والا مقابلہ پورا کرتے دیکھا گیا تھا۔جگن کاظم کے جس پروگرام کی ویڈیو وائرل ہوئی وہ 24 ستمبر کی صبح نشر ہوا تھا تاہم ویڈیو کچھ روز بعد وائرل ہوئی تھی۔
خیال رہے کہ مارننگ شوز کی میزبانوں کو اپنے شوز کے سیگمنٹس یا ان میں دیے گئے متنازع بیانات کی وجہ سے تنقید کا سامنا رہتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں