مائیکل جیکسن کی زندگی پرمبنی فلم’مائیکل’ کا آغازاس سال ہو گا

مائیکل جیکسن کی زندگی کی کہانی پر مبنی فلم’مائیکل’ میں مرکزی کردار گلوکار کےبھتیجےجعفر جیکسن‘ ادا کریں گے۔ مائیکل جیکسن کی زندگی کی کہانی پر مبنی فلم ’مائیکل‘ میں مائیکل جیکسن کا کردار ان کے 26 سالہ بھتیجے جعفر جیکسن ادا کریں گے۔لائنز گیٹ اسٹوڈیو کے مطابق آنجہانی گلوکار بائیو پک میں مائیکل جیکسن جیسے پیچیدہ آدمی کو فلمایا جائے گا، بائیو پک میں ان کی زندگی کے تمام پہلوؤں کو شامل کیا گیا ہے، اس کے ساتھ ہی ان کی سب سے قابل ذکر پرفارمنس شامل ہوں گی جنہوں نے اسے موسیقی کی دنیا کا ’آئکن‘ بنا دیا۔فلم کی پروڈکشن کا آغاز رواں سال ہوگا، فلم کی ہدایت کاری انٹوئن فوکا کریں گے جبکہ پروڈیوسر گراہم کنگ ہوں گے۔فلم کے ہدایت کار اور پروڈیوسر کا کہنا ہے کہ جعفر جیکسن اپنے چچا کے کردار کو زندہ کرنے کی قدرتی صلاحیت رکھتے ہیں۔ فلم کے پروڈیوسر کا کہنا تھا کہ یہ بات واضح ہے کہ جعفر جیکسن ہی وہ شخص ہیں جو مائیکل جیکسن کا کردار نبھا سکتے ہیں۔ گراہم کنک نے بتایا کہ جعفر جیکسن کو مائیکل جیکسن کے طور پر بڑی اسکرین پر دنیا کو دکھانے کے لیے وہ بے چینی سے انتظار کررہے ہیں۔ جعفر جیکسن مائیکل جیکسن کے بڑے بھائی جرمین جیکسن کے بیٹے ہیں جو گلوکار اور پروڈیوسر بھی ہیں۔ مائیکل جیکسن کی والدہ کیتھرین جیکسن نے بتایا کہ ’جعفر جیکسن بالکل میرے بیٹے کی طرح ہے، جعفر کے چہرے کے نقوش میرے بیٹے سے ملتے ہیں، مجھے بہت خوشی ہوئی کہ جعفر اپنے چچا کی میراث کو آگے بڑھانے جارہا ہے‘ 58 برس قبل پاپ موسیقی کی دنیا میں قدم رکھنے اور شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے مائیکل جیکسن 50 برس کی عمر میں 25 جون 2009 کو لاس اینجلس میں دل کا دورہ پڑنے سے وفات پا گئے تھے۔ان کی کامیاب فلموں میں 1982 کا ’تھرلر‘ میوزک البم شامل ہے، اس البم کو دنیا میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والا البم قرار دیا جاتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں