مائیکل جارڈن کےجوتے63 کروڑ38 لاکھ 75 ہزارروپے میں نیلام

باسکٹ بال کے لیجنڈ کھلاڑی مائیکل جارڈن کے جوتے 63 کروڑ 38 لاکھ 75 ہزار پاکستانی روپےمیں نیلام ہو گئے۔امریکا کے سابق سپر اسٹار مائیکل جارڈن کے یہ جوتے اب تک فروخت ہونے والے سب سے قیمتی جوتے بن گئے ہیں- مائیکل جارڈن کی 1998 میں نیشنل باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے ہونے والے فائنل میں پہنی ہوئی جرسی 2022 میں نیلام ہو چکی ہے جس کی قیمت 10.1 ملین ڈالر تھی۔اس موقع پر سوتھبی کے سربراہ کی جانب سے کہا گیا کہ ریکارڈ توڑ نتیجہ مزید ثابت کرتا ہے کہ مائیکل جارڈن کے کھیلوں کی یادداشتوں کی مانگ تمام توقعات سے بڑھ کر ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق 2021 میں بھی لیجنڈ باسکٹ بال کھلاڑی کے جوتوں کا ایک جوڑا فروخت ہوا تھا جس کی قیمت 1.47 ملین ڈالر تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں