بھارت میں ہندو انتہا پسند تنظیم شری رام سینا کے سربراہ پرمود متالک نے کرناٹک حکومت کو 9 مئی تک ریاست بھر کی مساجد سے لاوڈ سپیکر ہٹانے کا الٹی میٹم دیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پرمود متالک نے خبردار کیا ہے کہ اگر مساجد سے لاوڈ سپیکر نہ ہٹائے گئے تو ہندوتوا کارکن مختلف مندروں سے مذہبی بھجن گانے شروع کر دیں گے۔ انہوں نے نئی دہلی میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ریاستی حکومت مساجد سے لاوڈ سپیکر ہٹانے کے حکم پر عمل سے کیوں ڈر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے 9 مئی سے مختلف مندروں اور مٹھوں سے دن میں 5 بار لاوڈ سپیکر پر ہنومان چالیسہ ، اومکارا اور بھجن بجانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کے خلاف پولیس کی کارروائی کے بارے میں سوال کے جواب میں پرمود متالک نے کہا کہ ایسا کرنے سے قبل پولیس کو سب سے پہلے مساجد سے لاوڈ سپیکر ہٹانے چاہئیں۔
ڈالرایک روپے47 پیسےمہنگا ہوکر194 روپےکا ہوگیا۔
پنجاب اسمبلی کے ڈائریکٹر سیکیورٹی سمیت مزید افسران گرفتار
وزیراعظم کی یو اے ای صدرسے شیخ خلیفہ بن زید النہیان کے انتقال پرتعزیت
خاتون صحافی شیرین ابوعقلہ کےجنازے پراسرائیلی فوج کا حملہ،بیلاحدید کی شدیدمذمت
شمالی وزیرستان میں پولیوکےتیسرےکیس کی تصدیق،بچوں کو حفاظتی قطرےضرور پلوائیں،وزیر صحت
برطانیہ میں منکی پوکس بیماری کےدو کیسز رپورٹ
کراچی میں ہیٹ ویو کےباعث ایک اور کھلاڑی جان کی بازی ہار گیا
امریکی:کیلیفورنیا کےچرچ میں فائرنگ،1شخص ہلاک،5 افراد زخمی
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنےکا نوٹیفکیشن جاری
تربوز خوشذائقہ اور غذائیت سے بھرپور سپرفوڈ