لیفٹیننٹ کرنل (ر) عاصم،عمران خان کےسیکیورٹی انچارج تعینات

پاکستان تحریک انصاف نے لیفٹیننٹ کرنل (ر)عاصم کو چیئرمین عمران خان کا سکیورٹی انچارج تعینات کردیا-پی ٹی آئی کے مطابق لیفٹیننٹ کرنل (ر) عاصم سابق ایس ایس جی کمانڈو ہیں۔لیفٹیننٹ کرنل (ر)عاصم کی تعیناتی پر پی ٹی آئی رہنما شہباز گِل نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ انشا اللہ کرنل (ر)عاصم آج بروز بدھ سے میری ٹیم کا باقاعدہ حصہ بنیں گے اور اپنی ذمہ داریاں ادا کرنا شروع کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ امید کرتا ہوں کہ آپ سب کی توقعات پر پورا اترنے کے لیے کرنل (ر)عاصم سخت محنت اور لگن سے اپنا کام کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں