لڑکی نےموبائل فون مارکراپنےدوست کوقتل کردیا

ارجنٹائن میں لڑکی نے غصے میں آکر اپنے بوائے فرینڈ کو موبائل کھینچ کر مارا جس سے لڑکے کی موت واقع ہوگئی۔ ارجنٹائن میں 22 سالہ لڑکی نے غصے میں آکر اپنے بوائے فرینڈ کو موبائل فون کھینچ کے مارا جس کے نتیجے میں لڑکے کے سر پر چوٹ لگی۔لڑکے کو شدید سر درد کی شکایت پر اسپتال لے جایا گیا جہاں اس نے دماغ کی سرجری کے دوران دم توڑ دیا۔ ڈاکٹرز نے موت کی وجہ موبائل فون سے لگنے والے زخم کو قرار دیا ہے۔دوسری جانب لڑکی نے اپنے جرم سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ بوائے فرینڈ مجھے اپنا فلیٹ دکھانے لے گیا جہاں مجھ سے زبردستی کی کوشش اور مارپیٹ کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں