لتا کو خراج تحسین پیش نہ کرنےپربھارت آسکراورگریمی ایوارڈزکا بائیکاٹ کرے،کنگنا

کنگنا رناوت نے بھارت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ گلوکارہ لتا منگیشکرکو خراج تحسین پیش نہ کرنے پر بین الاقوامی سطح پر منعقد ہونے والے گریمی اور آسکر ایوارڈز کا بائیکاٹ کرے۔ حال ہی میں دنیائے موسیقی کے اعلیٰ ترین گریمی ایوارڈ 64 ویں سالانہ تقریب میں’ان میموریم’ سیگمنٹ میں آنجہانی بھارتی گلوکارہ لتا منگیشکر کو خراج تحسین پیش نہیں کیا گیا۔یہ پہلا موقع نہیں، ایک ہفتہ قبل، آسکرز نے بھی گلوکارہ کے نام کا ذکر بھی نہیں کیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ نے لتا منگیشکر کو خراج تحسین پیش نہ کرنے پر آسکر اورگریمی کے بائیکاٹ کا مطالبہ کیا ہے۔ کنگنا نے اپنے انسٹاگرام پر پوسٹ کرتے ہوئے آسکر اور گریمی ایوارڈز پر تعصب اور نسل پرست ہونے کا الزام لگایا کیونکہ وہ مشہور بھارتی گلوکارہ لتا منگیشکر کو بار بار جان بوجھ کر خراج تحسین پیش کرنے میں ناکام رہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں