لاہور:2040 تک پنجاب کی آبادی22 کروڑہوجائےگی،ہاشم ڈوگر

پنجاب کے وزیر بہبود آبادی ہاشم ڈوگر نے صوبے کی بڑھتی آبادی کے حوالے سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر آبادی اسی شرح سے بڑھتی رہی تو 2040 تک پنجاب کی آبادی 22 کروڑ ہو جائے گی۔ لاہور میں پارلیمنٹیرینز کے لیے آگاہی سیمینار سے خطاب کے دوران ہاشم ڈوگر نے کہا کہ اتنی آبادی کے لیے روزانہ 7 نئے اسکولوں، 66 ملین نوکریوں اور 35 ہزارگھروں کی ضرورت پڑےگی۔صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ تعلیم، صحت ،خوراک، سینیٹائزیشن بنیادی مسائل ہیں جس کے لیے علما حضرات کے مشکور ہیں کہ جو 10 اضلاع میں لوگوں کو آبادی کے مسائل سے آگہی دینے کے لیے ہمارے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ہاشم ڈوگر نے کہا کہ محکمہ بہبود آبادی کی بھرپور کوشش ہے کہ لوگوں میں بڑھتی آبادی اور اس سے پیدا ہونے والے مسائل کا شعور اجاگر کیا جائے

اپنا تبصرہ بھیجیں