لاہورحلقہ این اے133 میں ضمنی انتخاب کیلئےمیدان آج سجے گا۔

لاہور کے حلقہ این اے 133 میں ضمنی انتخاب کیلئے میدان آج سجے گا۔پریذائیڈنگ افسران میں پولنگ کا سامان تقسیم کردیا گیا ہے، پولنگ صبح آٹھ سے شام پانچ بجے تک ہو گی۔پولنگ کے دوران امن و امان کو یقینی بنانے کیلئے 2 ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات ہوں گے جبکہ رینجرز اہلکار بھی گشت کریں گے۔چیف الیکشن کمشنر نے کہا ہے کہ پریزائیڈنگ افسران پر کڑی نگاہ رکھی جائےگی، پریزائیڈنگ افسران کے موبائل فونز میں ایپ ڈاؤن لوڈ کردی ہے، الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال کا جائزہ لینے کےلیے تین کمیٹیاں بنادی ہیں ای وی ایم سے متعلق فیصلہ کمیٹیوں کی سفارشات پر ہوگا۔خیال رہے کہ این اے 133 لاہور کی نشست مسلم لیگ (ن) کے ایم این اے محمد پرویز ملک کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی، چند دن پہلے محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے کالعدم تنظیم کے احتجاج کے باعث این اے 133 کا ضمنی الیکشن ری شیڈول کرنے کی درخواست کی گئی تھی۔جمشید چیمہ اور ان کی اہلیہ کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے بعد حلقے میں پی ٹی آئی کا کوئی امیدوار میدان میں نہیں ہے جبکہ ن لیگ کی جانب سے پرویز ملک کی اہلیہ شائستہ پرویز نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔پیپلزپارٹی کے اسلم گل نے کاغذات جمع کروائے ہیں اور مقابلہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے درمیان ہونے کا امکان ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں