جی ڈی اے کوبڑا دھچکا،مہتاب اکبرراشدی خاندان سمیت پیپلز پارٹی میں شامل

پاکستان پیپلز پارٹی نے حکومت کی اتحادی جماعت مسلم لیگ فنکشنل کی بڑی وکٹ اڑا دی۔فنکشنل لیگ کے سربراہ پیر پگارا کی قریبی ساتھی مہتاب اکبر راشدی اور ان کے شوہر سید اکبر شاہ راشدی نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔ انہوں نے فریال تالپور سے ملاقات کے بعد پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔مہتاب اکبر راشدی 2013 کے انتخابات میں مسلم لیگ فنکشنل کے ٹکٹ پر رکنِ سندھ اسمبلی منتخب ہوئی تھیں۔ – پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر و ایم پی اے فریال تالپور سے اکبر راشدی، حاجی محمد مصطفیٰ راشدی اور مہتاب اکبر راشدی سے ملاقات کی-راشدی ہاوَس کراچی میں ہونے والی ملاقات کے دوران اکبر راشدی، حاجی محمد مصطفیٰ راشدی اور مہتاب اکبر راشدی نے پی پی پی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا-س موقعے پر سید قائم علی شاہ، اعجاز جکھرانی، سعید غنی، خورشید جونیجو، ندا کھڑو، نظیر احمد بگھیو بھی فریال تالپور کے ہمراہ
امتیاز احمد شیخ، ضیاالحسن لنجار، طارق انور سیال، شیراز راجپر اور غلام مصطفیٰ لغاری بھی موجود تھے

اپنا تبصرہ بھیجیں