لانگ مارچ کےاعلان سےقبل وزیراعلی پنجاب سیاسی منظرنامے سےغائب

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے لانگ مارچ کے اعلان سے پہلے ہی پنجاب کے وزیراعلی چوہدری پرویز الہی سیاسی منظر نامے سے غائب ہوگئے۔تحریک انصاف کے اتحادی اور وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالہیٰ کی لندن میں اہم سیاسی جماعتوں سے ملاقاتوں کی اطلاعات ہیں -فاق کی طرف چڑھائی سے پہلے ہی وزیراعلی پنجاب پرویز الہی نے لندن میں پراسرار ڈیرے ڈال لئے ہیں، اور ان کی لندن میں اہم شخصیات سے ملاقات کی بھِی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف اپنے لانگ مارچ کی تیاریوں میں مصروف ہے، جب کہ ان کے اتحادی وزیراعلی پنجاب منظر سے غائب ہوگئے ہیں۔ذرائع کے مطابق پرویز الہی چیئرمین پی ٹی آئی عمران کا ساتھ دینے کے دعوے کرتے ہیں تاہم وہ اندرونی طور پرلانگ مارچ کی مخالفت کررہے ہیں، اور وہ اسمبلیوں کی مدت پوری کرنے کے لئے پی ڈی ایم سے رابطےمیں رہے۔دوسری جانب پنجاب کاچیف ایگزیٹو بیرون ملک ہونے سے بیوروکریسی بھی پریشان ہے، اور بیورو کریسی کا کہناہے کہ میڈیا سیل پرانی خبریں چلا کر وزیراعلی پنجاب کی موجودگی کا احساس دلانے کی ناکام کوشش کر رہا ہے۔ایک سینیئر بیورو کریٹ کا کہنا ہے کہ وزیراعلی پنجاب کی غیرموجودگی بھی نئے بحران کی نشاندہی کر رہی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں