آج لانگ مارچ کاآغازگوجرانوالہ میں راولپنڈی بائی پاس سےہوگااورگھکرمنڈی پراختتام پذیرہوگا

عمران خان کی زیرِ قیادت لانگ مارچ کے چھٹے روز کا آغاز گوجرانوالہ میں راولپنڈی بائی پاس سے ہوگا اور گھکر منڈی پر اختتام پذیر ہوگا۔ قبل ازیں اسد عمر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا تھا کہ ’لانگ مارچ کے نئے شیڈول کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان 10 نومبر کو راولپنڈی پہنچیں گے جبکہ 11 نومبر کو لانگ مارچ کا قافلہ اسلام آباد پہنچے گا‘۔تاہم انہوں نے نئے شیڈول میں لانگ مارچ کی تاریخ تبدیل کرنے کی کوئی وجہ نہیں بتائی، خیال رہے کہ اس سے قبل پی ٹی آئی کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ لانگ مارچ 4 نومبر کو اسلام آباد پہنچے گا جہاں اتحادی حکومت کے خلاف دھرنا اور احتجاج کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں