قوم یہ جان لے”سازش” ڈرامےکی وجہ عارف نقوی کیخلاف متوقع فیصلہ ہے،مریم نواز

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی نائب صدر مریم نواز نے سابق وزیراعظم عمران خان کی پریس کانفرنس پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔اپنی ٹوئٹ میں مریم نواز کا کہنا تھاکہ قوم یہ جان گئی ہے امریکی خط کے ڈرامے کی وجہ عارف نقوی کے خلاف متوقع فیصلہ ہے کیونکہ وہ جس الزام میں پکڑا گیا ہے اس گھپلے میں عمران خان بھی شریک ہیں۔انہوں نے کہا کہ عارف نقوی سے عمران نے لاکھوں ڈالرز غیر قانونی طور پر لیے ہوئے ہیں۔مریم نواز کا کہنا تھاکہ الیکشن کمیشن پر حملہ آور ہونے کی وجہ غیر قانونی فنڈنگ کے ناقابل تردید شواہد ہیں اور اداروں پر حملےاور گھیراو جلاؤ کا سبق بھی جلد انتخابات کیلئے دباؤ بڑھانے کا حربہ ہے۔انہوں متنبہ کیا کہ کان کھول کے سن لو، تمہاری غنڈہ گردی اور دھمکیاں اب تمہاری اپنی تباہی کا باعث بنیں گی، اپنی حکومت نا سنبھال سکا، اپنی پارٹی نا سنبھال سکا اور تمہارا کھیل ہمیشہ کیلئے ختم۔

اپنا تبصرہ بھیجیں