قومی ہاکی ٹیم نے نیدرلینڈ کو پانچ گول سے شکست دے دی

ایشیا کپ کی تیاریوں کے سلسلے میں یورپ کا دورہ کرنے والی قومی ہاکی ٹیم نے نیدرلینڈ کو تین کے مقابلے پانچ گول سے شکست دیدی۔ نیدرلینڈ سے شیڈول پہلے میچ میں قومی ہاکی ٹیم نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا، کھیل کے آغاز میں پاکستان کے اعجاز نے گول کرکے ٹیم کو برتری دلائی تاہم نیدرلینڈ نے لگاتار دو گول کرکے ایک گول کی برتری حاصل کرلی تھی۔قومی ٹیم نے تیسرے اور چوتھے کوارٹر میں پاکستان ٹیم نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کرکے نہ صرف برتری پائی بلکہ میچ میں تین کے مقابلے میں پانچ گول سے کامیابی سمیٹی۔پاکستان کی جانب سے محمد رضوان نے ہیٹرک اسکور کی جبکہ مبشر اور اعجاز نے ایک ایک گول کیا۔قومی ہاکی ٹیم دورہ یورپ کا دوسرا میچ 27 اپریل کو نیدرلینڈ کے خلاف ہی کھیلے گی۔پاکستان کی ہاکی ٹیم 29 اپریل کو قومی ٹیم بیلجیئم جبکہ اسپین کے خلاف تین میچز کی سیریز شیڈول ہے۔واضح رہے کہ پاکستان کی ٹیم ایشیاکپ کی تیاریوں کے لیے ان دنوں یورپ کے ٹور پر ہے، قومی ٹیم ہالینڈ، بیلجیم اور اسپین کے ساتھ میچز کے بعد چھ مئی کو وطن لوٹے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں