قطرے پلانےسےانکار،پولیوٹیم کواہل خانہ نےگھر میں نظربند کردیا

کراچی میں جاری پولیو مہم کی ٹیم کے ارکان کو اہل خانہ نے ہراساں کرنے کے بعد گھر میں نظر بند کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق یو سی گجرو 4 گڈاپ کے علاقے فقیر آباد میں پولیو ٹیم 3 ماہ کی اسماء ولد حسن کو قطرے پلانے کے لیے ہاؤس نمبر ایچ 65 میں دستک دینے کے بعد داخل ہوئی تو بچی کے دادا نے پوتی کو پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کر دیا اور پولیو ٹیم کے ارکان کو ہراساں کیا پھر گھر کے دروازے کو تالا لگا کر پولیو ٹیم کو گھر میں نظر بند کردیا اور پولیو ٹیم کو گالی دینا شروع کر دی اور شور مچانے لگا اور کہا کہ تم سب چور ہو اور میں پولیس کو کال کرتا ہوں اور تقریباً ایک گھنٹے تک بچی کے دادا نے پولیو ٹیم کے ارکان کو گھر میں یرغمال بنا ئےرکھا بعدازاں پولیو ٹیم کے ارکان کو اہل علاقہ نے تالا توڑ کر رہا کرایا ۔ پولیو ٹیم کے ارکان نے سندھ حکومت سے اپیل کی ہے کہ پولیو مہم کے دوران انہیں تحفط فراہم کیا جائے

اپنا تبصرہ بھیجیں