قطر:فٹبال ورلڈکپ کےدوران مختصرلباس پہننےپرجرمانہ ہوگا

قطر میں شروع ہونے والے فیفا فٹبال ورلڈکپ کے دوران شائقین کو مختصر لباس پہننے پر جرمانہ یا جیل بھیجا جاسکتا ہے۔ورلڈکپ کے دوران فٹبال فینز اپنی ٹیموں کو سپورٹ کرنے کے لیے مختلف روپ اختیار کرتے ہیں جبکہ کچھ افراد مختصر لباس پہن کر میچ دیکھنے آتے ہیں تاہم قطر میں ایسے کپٹرے سرعام پہننے پر باندی ہے۔غیر قطری خواتین سے ملک کے سخت مسلم ڈریس کوڈ کی پیروی کرنے اور عبایا پہننے کی توقع نہیں کی جارہی تاہم کندھوں اور گھٹنوں کو ڈھانپ کررکھنا لازمی ہوگا۔۔اسی طرح ٹورنامنٹ کے دوران بھی کوڑا کرکٹ پھینکنے پر شائقین کو £2,400 تک کا جرمانہ ہو سکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں