شہری نے قرض کی درخواست مسترد ہونے کے بعد بینک کو ہی آگ لگا دی۔ بھارتی ریاست کرناٹک کے شہر ہاویری ضلع میں 9 جنوری کو قرض کی درخواست مسترد ہونے پر 33 سالہ وسیم حضارت نامی شخص نے بینک کو آگ لگا دی۔ غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ وسیم نے گزشتہ سال دسمبر میں 16 لاکھ بھارتی روپے قرض کیلئے سرکاری بینک میں درخواست دی تاہم کاغذات اور بینک کی پالیسی پر پورا نہ اترنے کی وجہ سے بینک نے اس کی درخواست مسترد کردی۔بینک کی جانب سے قرض کی درخواست مسترد ہونے پر وسیم کو غصہ آیا اور وہ اتوار کے روز موٹرسائیکل پر سوار ہو کر بینک برانچ میں داخل ہو ا اور کھڑکی کو توڑ کر پیٹرول چھڑک کر عمارت کو آگ لگادی۔رپورٹس کے مطابق آگ لگنے کی صورت میں فوری طور پر فائر فائٹرز نے بینک پہنچ کر آگ بجھائی۔ تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجہ سے 12 لاکھ روپے مالیت کے پانچ کمپیوٹر، پنکھے، پرنٹرز، کیش گنتی کرنے والی مشینیں اور لائٹس کو نقصان پہنچا۔رپورٹس کے مطابق پولیس نے ملزم وسیم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے
ویڈیو گیمزسے بچوں کی ذہانت میں اضافہ
عمرسرفراز چیمہ کی درخواست پراعتراض ختم،لارجر بنچ تشکیل دینےکی ہدایت
عدلیہ اپنےکام سےکام رکھے،ورنہ خودحکومت کرلیں،مولانا فضل الرحمن کی سخت تنقید
ملک ریاض سےریکور کی گئی رقم پربریفنگ دی جائےپبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا نیب کوحکم
ماریوپول میں 1700 سےزائد یوکرینی فوجیوں نےہتھیار ڈال دیے،روس کادعوی
ترک نژاد جرمن باکسر موسی یامک دوران فائٹ انتقال کرگیا
امریکا میں عمران خان کےدورہ روس کا دفاع کرنےپربلاول بھٹوکی تعریف
وزیراعظم اور وفاقی کابینہ سپریم کورٹ کوجوابدہ نہیں ہیں، عرفان قادر
بھارتی پنجاب کانگریس کےسابق صدرنوجوت سنگھ سدھوکو1 سال قید کی سزا
سپریم کورٹ نےہائی پروفائل مقدمات میں تقرروتبادلوں پر پابندی عائد کردی