فیفا ورلڈ کپ میں سعودی عرب نےارجنٹینا کو1-2 سےشکست دیکرتاریخ رقم کردی

فیفا ورلڈکپ کے گروپ سی کے میچ میں سعودی عرب نے ارجنٹینا کو ایک کے مقابلے 2 گول سے اَپ سیٹ شکست دیدی۔ لوسیل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ارجنٹینا کے کپتان لیونل میسی نے 9 ویں منٹ میں گول اسکور کیا جس کے بعد 2 بار گیند کو جال میں پہنچایا تاہم امپائرز نے دونوں گولز کو فاؤل قرار دیا۔