بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ فیصلہ کرلیا ہے 27 فروری کو ہم کراچی سے نکلیں گے اور اسلام آباد جائیں گے، آئینی و قانونی طریقے سے حکومت کو ختم کریں گے۔ پیپلزپارٹی کی جانب سے کھاد کی قلت، منہگائی اورزرعی مسائل پر کسانوں سے یکجہتی کیلئے مختلف شہروں میں ٹریکٹر ٹرالی مارچ کیا گیا۔ حیدرآباد میں مارچ سے خطاب میں پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وفاقی حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ فیصلہ کرلیا ہے 27 فروری کو ہم کراچی سے نکلیں گے اور اسلام آباد جائیں گے، آئینی و قانونی طریقے سے حکومت کو ختم کریں گے۔۔ انہوں نے کہا کہ یہاں کسانوں، مزدوروں اور عام آدمی کا راج ہوگا۔ پی پی چیئرمین کا کہنا تھاکہ کٹھ پتلی کے آنے کے بعد کسان کا معاشی قتل ہورہاہے، آج کسان بھوکا سوئے گا تو کل ملک بھوکا سوئے گا۔ انہوں نے کہا کہ مجھ جیسے لوگوں کے پاس بڑے بڑے گھر ہیں ، ان سے پراپرٹی ٹیکس وصول کریں گے۔ بلدیاتی قانون پر تنقید کرنے والوں سے متعلق بلاول کا کہنا تھاکہ بلدیاتی قانون کو کالا کہنے والوں کا منہ کالا ہوگا، ان کو بلدیاتی انتخابات میں اپنی شکست نظر آرہی ہے، یہ ان کی آخری کوشش ہے۔ انہوں نے ایم کیو ایم کا نام لیے بغیر کہا کہ جو اپنے قائد سے وفا نہں کرسکتے وہ آپ سے کیا وفا کریں گے، یہ دہشت گردی میں ملوث تھے،یہ آپ کےدشمن ہیں اس شہر اور صوبےکے دشمن ہیں
چیف جسٹس کاحکومتی شخصیات پرقائم کیسزمیں’مداخلت کے تاثر’ پرازخودنوٹس
اوکٹاایف ایکس سمیت فارن ایکسچینج ٹریڈنگ پلیٹ فارمز غیرقانونی قرار
وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجوکےخلاف تحریک عدم اعتماد پیش کردی گئی
افغانستان: پاکستان اورکالعدم ٹی ٹی پی میں عارضی جنگ بندی پراتفاق
سعودی عرب: سامان میں آب زم زم لےجانے پر پابندی عائد
کراچی:شہریوں سےکروڑوں روپےکا فراڈ کرنے والی خاتون گرفتار
پاکستان اورکالعدم ٹی ٹی پی کےمابین مذاکرات
بھارت کی 21 سالہ اداکارہ کاسمیٹک سرجری کے بعد چل بسیں
نیوزی لینڈ سہ فریقی ٹی20 سیریز میں پاکستان کی شرکت کا خواہشمند
اداکارعدنان صدیقی کی نواز شریف سےلندن میں ملاقات