پیرس میں ہونے والے معروف فیشن برانڈ ’چینلز’ کے خصوصی ملبوسات کے شو کے دوران موناکو کی شہزادی 35 سالہ شارلٹ کاسی راگی گھوڑے پر سوار ہوکر سامنے آئیں۔ نت نئے اور خصوصی لباسوں کو متعارف کرائے جانے کے شو کا آغاز ہی موناکو کی شہزادی شارلٹ کاسی راگی کی انٹری سے ہوتا ہے۔ فیشن ہاؤس کی جانب سے جاری کردہ ویدیو میں موناکو کی شہزادی کو سیاہ لباس میں گھوڑے پر اسٹیج پر گھڑ سواری کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ موناکو کی شہزادہ ابتدائی طور پر گھوڑے کو آرام سے پورے اسٹیج پر کیٹ واک کرواتی ہیں اور آخر میں تیزی سے انہیں دوڑاتی ہوئی اسٹیج سے باہر چلی جاتی ہیں۔ موناکو کی شہزادی کی گھڑ سواری کے بعد ہی باقی ماڈلز نے نت نئے، دیدہ زیب اور خصوصی ملبوسات کو پیش کیا۔ موناکو کی شہزادی شارلٹ کاسی راگی نہ صرف ماڈلنگ کرتی ہیں بلکہ وہ اداکارہ بھی ہیں، ساتھ ہی وہ شاعری بھی کرتے ہیں جب کہ وہ موسیقی میں بھی دلچسپی رکھتی ہیں۔ دیگر یورپی ممالک کی شاہی خاندانوں کے برعکس موناکو کا شاہی خاندان فیشن اور آرٹ میں کچھ زیادہ ہی دلچسپی لیتا ہے اور شارلٹ کاسی راگی کی دادی بھی اداکارہ تھیں۔
ویڈیو گیمزسے بچوں کی ذہانت میں اضافہ
عمرسرفراز چیمہ کی درخواست پراعتراض ختم،لارجر بنچ تشکیل دینےکی ہدایت
عدلیہ اپنےکام سےکام رکھے،ورنہ خودحکومت کرلیں،مولانا فضل الرحمن کی سخت تنقید
ملک ریاض سےریکور کی گئی رقم پربریفنگ دی جائےپبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا نیب کوحکم
ماریوپول میں 1700 سےزائد یوکرینی فوجیوں نےہتھیار ڈال دیے،روس کادعوی
ترک نژاد جرمن باکسر موسی یامک دوران فائٹ انتقال کرگیا
امریکا میں عمران خان کےدورہ روس کا دفاع کرنےپربلاول بھٹوکی تعریف
وزیراعظم اور وفاقی کابینہ سپریم کورٹ کوجوابدہ نہیں ہیں، عرفان قادر
بھارتی پنجاب کانگریس کےسابق صدرنوجوت سنگھ سدھوکو1 سال قید کی سزا
سپریم کورٹ نےہائی پروفائل مقدمات میں تقرروتبادلوں پر پابندی عائد کردی