فیروز خان نےشوبز شخصیات کو قانونی نوٹس بھیج دیا

پاکستان کے معروف اداکار فیروز خان نے سابقہ اہلیہ علیزے سلطان سمیت کئی شوبز شخصیات کو قانونی نوٹس بھیجوادئیے۔اداکار فیروز خان نے ان تمام افراد سے 15 دن کے اندر تحریری معافی مانگنے کا مطالبہ کردیا۔اداکار نے اپنی مختصر ٹوئٹ میں اس اقدام کی تصدیق بھی کی اور کہاکہ ان کی قانونی ٹیم نے ان تمام شخصیات کو قانونی نوٹس بھیج دیا، جنہوں نے ان کے خلاف سوشل میڈیا پر جھوٹی مہم چلائی۔ اداکار کے وکیل نے بتایا کہ انہوں نے فیروز خان کی سابق اہلیہ علیزے فاطمہ سلطان، آسکر ایوارڈ یافتہ ہدایت کارہ و پروڈیوسر شرمین عبید چنائے، گلوکار عاصم اظہر، فرحان سعید،اداکار خالد عثمان بٹ، ہدایت کار مصدق ملک، اداکارہ ایمن خان، منال خان اور اداکارہ میرا سیٹھی کو قانونی نوٹس بھیج دیا۔ واضح رہے کہفیروز خان اورعلیزے سلطان کے درمیان علیحدگی ہو چکی ہے اور اداکار نے بیٹے سلطان اور بیٹی فاطمہ کی حوالگی کی درخواست دائر کررکھی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں