فٹبال ورلڈ کپ: ڈنمارک اور تیونس کےدرمیان میچ برابر

قطر میں جاری فیفا فٹبال ورلڈ کپ میں ڈنمارک اور تیونس کے درمیان میچ برابری پر ختم ہوا، دونوں ٹیمیں گول کرنے میں ناکام رہیں۔ الریان کے ایجوکیشن سٹی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے گروپ ڈی کے میچ میں ڈنمارک اور تیونس کے درمیان اچھا مقابلہ ہوا اور دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے ایک، ایک مرتبہ گیند کو حریف کے جال میں بھی پہنچایا مگر ریفری نے آف سائیڈ کے سبب ان گولوں کو مسترد کردیا۔ اس کے علاوہ ڈنمارک کو گول کرنے کا ایک سنہری موقع ملا تھا مگر اُن کے کھلاڑی آندریس کورنیلس صرف ایک میٹر کے فاصلے سے گیند جال میں نہ پہنچا سکے۔ڈنمارک کیلئے یہ ڈرا میچ اُس کے ناک آؤٹ مرحلے میں جانے میں رکاوٹ بھی بن سکتا ہے کیوں کہ اُس کے گروپ میں دفاعی چیمپئن فرانس بھی موجود ہے ۔اس سےقبل منگل کو کھیلے گئے پہلے میچ میں سعودی عرب نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ارجنٹائن کو 1-2 سے شکست دے کر بڑا اپ سیٹ کردیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں