فٹبال ورلڈکپ :انگلینڈ نےایران کو2 کےمقابلے6 گول سےہرا دیا

فٹبال ورلڈکپ 2022 میں انگلینڈ نے ایران کو 2 کےمقابلے6 گول سے ہرا دیا۔دوحہ میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے جارحانہ آغاز کیا، ابتدائی منٹوں میں ایک حملے کے سبب ایرانی گول کیپر ساتھی کھلاڑی کی ٹکر سے زخمی ہوگئے جنہیں ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد تبدیل کردیا گیا۔انگلش ٹیم کےکھلاڑی بیلہنگم پہلا گول کرنے میں کامیاب رہے، چند لمحات بعد ساکا نےگیند دوسری بار  ایران کے جال میں پہنچائی، رحیم اسٹرلنگ نے ایک کراس پر عمدہ کک کے ذریعے ٹیم کا تیسرا گول بنادیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں