فلم ’اوتار: دی وےآف واٹر‘نےمحض40 دن میں دنیا بھرسے دوارب ڈال کما لیے

سائنس فکشن فلم ’اوتار: دی وے آف واٹر‘ نے محض 40 دن میں دنیا بھر سے دو ارب ڈالر سے زائد کی کمائی کر لی ۔ہولی وڈ کی تاریخ کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی ٹاپ چھ فلموں میں سے تین جیمز کیمرون کی ہدایت کردہ فلمیں ہیں جب کہ آج تک سب سے زیادہ کمائی کا اعزاز بھی ان کی فلم ’اوتار‘ کو ہے، جسے 2009 میں ریلیز کیا گیا تھا۔سال 2019 میں ایک وقت میں ’اوینجرز: اینڈ گیم‘ نے ’اوتار‘ کو کمائی میں پیچھے چھوڑ دیا تھا، تاہم بعد ازاں ایک بار پھر جیمز کیمرون کی فلم نے پہلی پوزیشن حاصل کی تھی۔ خیال رہے کہ اس سے قبل جیمز کیمرون نے ’اوتار‘ کو 2009 میں ریلیز کیا تھا، جس نے دنیا بھر میں کمائی کے نئے ریکارڈز بناتے ہوئے ان کی 1999 کی فلم ’ٹائی ٹینک‘ کو کمائی میں پیچھے چھوڑ دیا تھا۔اوتار‘ ایک دہائی تک یعنی 2019 تک دنیا کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم رہی تھی مگر اس کے بعد اس کی کمائی کا ریکارڈ ’اوینجرز اینڈ گیم‘ نے توڑا تھا۔ نئی فلم میں سام ورتھنگٹن، زوئی سلڈانا، گیووانی ریبیس اور سیگورنی ویور نے اپنے پہلے کردار ادا کیے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں