فضائی عملہ پیاز اسمگل کرنے کے الزام میں گرفتار

سعودی عرب سے منیلا جانے والی پرواز کے فضائی عملے کو پیاز سمگل کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔فلپائنی کسٹم حکام نے فضائی عملے پر 27 کلو پیاز اور 10 کلو لیموں اسمگل کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔فلپائنی کسٹم حکام نے کہا ہے کہ ’ریاض اور دبئی سے آنے والی پروازوں کا فضائی عملہ زرعی مواد سمگل کرنے میں ملوث پایا گیا ہے۔ واضح رہے کہ فلپائن میں پیاز کا بحران چل رہا ہے جس کے باعث ایک کلو دو ڈالر سے بڑھ کر 11 ڈالر ہوگیا ہے۔فلپائن میں بحران کے باعث پیازکی قیمت مرغی کی قیمت سے 50 فیصد جبکہ گوشت کی قیمت سے 25 فیصد زیادہ ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ فلپائن میں زرعی پیداوار کی قلت ستمبر 2022 میں آنے والی طوفان کی وجہ سے ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں