فائیو جی ٹیکنالوجی فضائی آپریشن کےلیے نقصان دہ قرار

امریکی فضائی کمپنیوں نے فائیو جی ٹیکنالوجی کو فضائی آپریشن کے لیے نقصان دہ قرار دیا ہے۔ فضائی کمپنیوں کے سربراہان نے ایک خط میں مطالبہ کیا ہے کہ فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کی ہدایت کےمطابق فائیو جی ٹیکنالوجی کوائیرپورٹ کے رن ویز سے 2میل دو ر تک محدودرکھاجائے۔خط کے متن کے مطابق بصورت دیگر مسافر اور کارگو طیاروں کو آپریشنل مسائل کا سامنا کرناپڑسکتاہے۔امریکی فضائی کمپنیوں نے خبردار کیا ہے کہ فائیو جی فریکوئنسی پرواز کی اونچائی کی پیمائش اور حفاظت کرنے والے آلات کو متاثر کرسکتی ہے لہٰذا انھیں ائیر پورٹ سے دور رکھا جائے ۔خیال رہے کہ اس سے قبل فائیو جی ٹیکنالوجی کے جہازوں کے لیے خطرہ بننے کے حوالے سے کپتانوں کی عالمی تنظیم ایفالپا کی جانب سے بھی خبردارکیا جاچکا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں