فائیوجی ٹیکنالوجی سےہوائی جہازوں کی پروازیں متاثرہونےکا خدشہ

دنیا کی دو بڑی جہاز ساز کمپنیوں نے امریکہ سے فائیو جی فون سروس موخر کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ بوئنگ اور ائیربس کی طرف سے ایک خط میں امریکی حکومت سے کہا گیا ہے کہ نئی ٹیکنالوجی کے ایوی ایشن کی صنعت پر بہت زیادہ منفی اثرات مرتب ہوں گے، اس سے جہازوں کی سیکیورٹی متاثر ہو سکتی ہے، اس لیے فائیوجی ٹیکنالوجی کے استعمال کو موخر کیا جائے۔بوئنگ اور ائیربس کے سی ای اوز کی جانب سے امریکہ کے سیکرٹری ٹرانسپورٹ کو لکھے خط میں ایک تحقیق کا حوالہ دیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ فائیو جی ٹیکنالوجی کی آمد کے بعد ہوائی جہازوں کی پروازیں متاثر ہوں گی۔خط میں کہا گیا ہے کہ فائیو جی کی وجہ سے ہوائی جہازوں کے الیکٹرونک سسٹم میں گڑبڑ پیدا ہو گی

اپنا تبصرہ بھیجیں