وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے سابق وفاقی وزیر اسد عمر کے معیشت سے متعلق بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ غلط بیانی کی بھی حد ہوتی ہے۔گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا تھا کہ حکومت کو بہترین رننگ کنڈیشن میں معیشت کی گاڑی ملی ہے، ریکارڈ برآمدات، ریکارڈ فصلیں اور صنعتی پیداوار میں اضافہ ہورہا ہے۔اسد عمر کا کہنا تھا سست روی اور نااہلی سے یہ فیصلے کر رہے ہیں، لگتا ہے انجن نے جلد دھواں چھوڑنا شروع کر دینا ہے۔ وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے اسد عمر کے بیان پر سوشل میڈیا پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ تاریخ کا سب سے زیادہ بجٹ خسارہ اور سب سے زیادہ تجارتی خسارہ ہے۔انہوں نے کہا کہ بلند ترین مہنگائی، گندم اور چینی جو ہم برآمد کرتے تھے درآمد کرنے پر مجبور ہیں، روپے کی قیمت میں تاریخی کمی اور زرمبادلہ کے ذخائر میں ریکارڈ کمی واقع ہوئی ہے۔مفتاح اسماعیل نے مزید کہا کہ اسد عمر کہہ رہے ہیں معیشت اچھی ہے؟ غلط بیانی کی بھی حد ہوتی ہے۔
چیف جسٹس کاحکومتی شخصیات پرقائم کیسزمیں’مداخلت کے تاثر’ پرازخودنوٹس
اوکٹاایف ایکس سمیت فارن ایکسچینج ٹریڈنگ پلیٹ فارمز غیرقانونی قرار
وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجوکےخلاف تحریک عدم اعتماد پیش کردی گئی
افغانستان: پاکستان اورکالعدم ٹی ٹی پی میں عارضی جنگ بندی پراتفاق
سعودی عرب: سامان میں آب زم زم لےجانے پر پابندی عائد
کراچی:شہریوں سےکروڑوں روپےکا فراڈ کرنے والی خاتون گرفتار
پاکستان اورکالعدم ٹی ٹی پی کےمابین مذاکرات
بھارت کی 21 سالہ اداکارہ کاسمیٹک سرجری کے بعد چل بسیں
نیوزی لینڈ سہ فریقی ٹی20 سیریز میں پاکستان کی شرکت کا خواہشمند
اداکارعدنان صدیقی کی نواز شریف سےلندن میں ملاقات