غزہ میں آگ لگنے سے 7 بچوں سمیت 21 افرادجاں بحق

فلسطینی شہر غزہ کے مکان میں آگ لگنے سے 7 بچوں سمیت 21 افراد جاں بحق ہوگئے۔ جبالیہ مہاجر کیمپ میں چار منزلہ عمارت میں دوران پارٹی آگ لگنے سے متعدد افراد جھلس کر زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔فلسطینی حکام کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ عمارت کے اندر بڑی مقدار میں پٹرول ذخیرہ کیا جارہا تھا، جس سے آگ بھڑک اٹھی اور تیزی سے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔فلسطینی صدر محمود عباس نے واقعے کو قومی سانحہ قرار دیتے ہوئے سوگ کا اعلان کیا ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق غزہ کو اس وقت توانائی کے بحران کا سامنا ہے، سردیوں میں لوگ بڑی تعداد میں کوکنگ آئل، پیٹرول اور ڈیزل کا ذخیرہ کرتے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں