عمر سرفراز چیمہ کی بطور گورنر پنچاب برطرفی کیخلاف درخواست مسترد

سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کی بطور گورنر پنجاب برطرفی کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست پر اعتراض عائد کر دیا گیا۔ اسسٹنٹ رجسٹرار اسلام آبادہائیکورٹ نے عمر سرفراز چیمہ کی درخواست پر اعتراض عائد کیا ہے کہ معاملہ پنجاب کا ہے اس عدالت کا دائرہ اختیار نہیں ہے ،2 فریقین کیخلاف درخواست قابل سماعت نہیں ۔واضح رہے کہ عمر سرفراز چیمہ نے درخواست دائر کی تھی کہ انہیں غیر آئینی طور پر عہدے سے ہٹایا گیا ، وزیر اعظم نے بیٹے کو فائدہ پہنچانے کیلئے غیر قانوی طور پر عہدے سے ہٹایا ،درخواست میں کہا گیا تھا کہ کابینہ ڈویژن کے نوٹیفکیشن جاری کرانے والوں کیخلاف بھی کارروائی کی جائے ،نوٹیفکیشن اختیار ات سے تجاوز اور ماورائے آئین ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں