یہ وقت میراساتھ دینےکا ہے،عمران خان عمرے پرجانےوالے پی ٹی آئی اراکین سےناراض

سابق وزیر اعظم عمران خان نے عمرہ پر جانے والے پی ٹی آئی ارکان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ یہ وقت عمرے پر جانے کا نہیں بلکہ میرے ساتھ مل کر جدوجہد کرنے کا ہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ کون عمرے پر گیا ہے؟ جو بھی گیا ہے عمرے پر یہ وقت عمرے پر جانے کا نہیں تھا۔ انہوں نے عمرہ پر جانے والے پی ٹی آئی اراکین کو نادان بھی قرار دیا۔انہوں نے علامہ محمد اقبال کی معروف نظم بال جبریل کا ایک مصرعہ پڑھتے ہوئے کہ یہ ناداں گر گئے سجدے میں جب وقت قیام آیا۔ یہاں لوگوں کا مومنٹم بنا ہوا ہے۔ میرا بھی دل کرتا ہے عمرے پر جانے کیلئے لیکن یہ وقت عمرے پر جانا کا نہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں