عمران خان کی ایک اورمبینہ آڈیو بھی لیک ہوگئی (آڈیو منسلک)

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی ایک اور مبینہ آڈیو بھی لیک ہوگئی ہے۔نئی سامنے آنے والی آڈیو میں مبینہ طور پر سابق وزیراعظم کو گفتگو کرتے ہوئے سنا جاسکتا ہے جس میں وہ کہہ رہے کہ ’آپ کی بڑی غلط فہمی ہے کہ جناب نمبر گیم پوری ہوگئی ہے، ڈونٹ تھنک اٹ از اوور، اب سے لے کر 48 گھنٹے از اے لانگ ٹائم، اس میں بڑی چیزیں ہو رہی ہیں‘۔آڈیو میں مبینہ طور پر عمران خان کہتے ہیں کہ ’نمبر ایسا ہے نہیں، ایسا مت سوچیں کہ سب ختم ہوگیا ہے، میں نے میسج دینا ہے کہ وہ جو پانچ ہیں نا وہ پانچ بڑے اہم ہیں، پانچ ایم این ایز تو میں خرید رہا ہوں، میرے پاس ہیں پانچ، میں اپنی طرف سے کئی چالیں چل رہا ہوں جو ہم پبلک نہیں کرسکتے‘۔آڈیو میں مبینہ طور پر عمران خان کہتے ہیں کہ ’اس کو کہیں کہ اگر وہ ہمیں وہ والا 5 سیکیور کردے نا، دس آجائیں نا تو گیم ہمارے ہاتھ میں ہے، اس وقت قوم الارم ہوئی وی ہے، لوگ چاہ رہے ہیں کہ کسی طرح ہم جیت جائیں، اس لیے کوئی فکر نہ کریں کہ یہ ٹھیک ہے یا غلط ہے، کوئی بھی حربہ ہو، ایک ایک بھی اگر کوئی توڑ دیتا ہے تو اس سے بھی بڑا فرق پڑتا ہے‘۔واضح رہے کہ 28 ستمبر کو عمران خان کی ایک مبینہ آڈیو لیک ہوئی تھی، اس میں بھی مبینہ سائفر کے حوالے سے ہی اپنے پرنسپل سیکریٹری اعظم خان سے بات کرتے ہوئے سنا جاسکتا تھا۔آڈیو کی ابتدا میں مبینہ طور پر عمران خان نے کہا تھا کہ ’ہم نے بس صرف کھیلنا ہے اس کے اوپر، نام نہیں لینا امریکا کا، صرف کھیلنا ہے کہ یہ تاریخ پہلے سے تھی اس کے اوپر۔‘ یاد رہے کہ 30 ستمبر کو سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی مبینہ امریکی سائفر کے حوالے سے ایک اور مبینہ آڈیو بھی لیک ہوگئی تھی۔منظر عام پر آنے والی لیک آڈیو میں واضح طور پر سنا گیا کہ مبینہ طور پر عمران خان پارٹاز رہنماؤں کے ساتھ امریکی سائفر سے متعلق گفتگو کر رہے ہیں، اس آڈیو میں سابق وزیر اعظم اور پی ٹی آئی رہنما اسد عمر، شاہ محمود قریشی اور سابق پرنسپل سیکریٹری اعظم عمران خان کو سنا گیا

اپنا تبصرہ بھیجیں