عمران خان کا یہ دعویٰ درست نہیں کہ چیف الیکشن کمشنر کا نام اسٹیبلشمنٹ کی طرف سے آیا تھا۔نجی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا سکندر سلطان راجہ کا نام تحریک انصاف کی حکومت کے پینل میں شامل تھا اور سابقہ حکومت نے اُن کی بہت تعریفیں کی تھیں ،جب بھی کوئی ادارہ یا فرد اپنا کام آزادانہ طور پر کرتا ہے تو عمران خان اُسے اپنا دشمن سمجھتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اتحادیوں کے حلف اٹھانے کا کوئی مسئلہ نہیں ہے، تمام جماعتوں کو معلوم ہے کہ جو بھی اس اتحاد کو سبوتاژ کرے گا وہ اپنا سیاسی نقصان کرے گا۔اس کے علاوہ ان کا مزید کہنا تھا کہ جب عمران خان اسٹیبلشمنٹ کے خلاف بیانیہ بنا رہے ہیں تو آپ اپنے ووٹر کو اگلے الیکشن میں کیسےمطمئن کریں گے کہ ن لیگ اپنے بیانیئے پر کھڑی ہے اور سمجھوتا نہیں کیا ہے۔واضح رہے کہ عمران خان گزشتہ سال جنوری تک جس چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا پر مکمل اعتماد کااظہار کرتے رہے اور کل ان ہی کی تعیناتی پر یوٹرن لے کر اس کی ذمے داری اسٹبلشمنٹ پر ڈال دی تھی۔
ویڈیو گیمزسے بچوں کی ذہانت میں اضافہ
عمرسرفراز چیمہ کی درخواست پراعتراض ختم،لارجر بنچ تشکیل دینےکی ہدایت
عدلیہ اپنےکام سےکام رکھے،ورنہ خودحکومت کرلیں،مولانا فضل الرحمن کی سخت تنقید
ملک ریاض سےریکور کی گئی رقم پربریفنگ دی جائےپبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا نیب کوحکم
ماریوپول میں 1700 سےزائد یوکرینی فوجیوں نےہتھیار ڈال دیے،روس کادعوی
ترک نژاد جرمن باکسر موسی یامک دوران فائٹ انتقال کرگیا
امریکا میں عمران خان کےدورہ روس کا دفاع کرنےپربلاول بھٹوکی تعریف
وزیراعظم اور وفاقی کابینہ سپریم کورٹ کوجوابدہ نہیں ہیں، عرفان قادر
بھارتی پنجاب کانگریس کےسابق صدرنوجوت سنگھ سدھوکو1 سال قید کی سزا
سپریم کورٹ نےہائی پروفائل مقدمات میں تقرروتبادلوں پر پابندی عائد کردی