عمران خان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست پر سماعت 11 اپریل کومقرر

اسلام آباد ہائی کورٹ میں و زیر اعظم کانام ای سی ایل میں ڈالنے کیلئے دی جانے والی درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی ۔ مبینہ امریکی خط کی تحقیقات کیلئے وزیراعظم کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی ،در خواست پر سماعت 11 اپریل کیلئے مقرر کر دی گئی ہے ۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کیس کی سماعت کریں گے۔ درخواست شہری مولوی اقبال حیدر کی جانب سے دائر کی گئی تھی،درخواست میں فواد چوہدری، شاہ محمود قریشی، قاسم سوری اور اسد مجید کا نام بھی ای سی ایل میں ڈالنے کی استدعا کی گئی۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ سیکرٹری داخلہ کو وزیراعظم اور وزراء کے خلاف مبینہ خط سے متعلق انکوائری کا حکم دیا جائے، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ درخواست پر فیصلہ ہونے تک وزیر اعظم، وزراء اور اسد مجید کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں