عمران خان پرقاتلانہ حملےکےخلاف پی ٹی آئی کااحتجاج، گورنر ہاؤس پرحملہ،جلاؤگھیراؤ

لاہور میں عمران خان پر قاتلانہ حملے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں نے مال روڈ پر جلاؤ گھیراؤ کیا اور توڑ پھوڑ کی اور لاہور کے مختلف مقامات پر احتجاج کیا۔پی ٹی آئی کارکنوں نے مال روڈ پر گورنر ہاؤس کے گیٹ کے باہر توڑ پھوڑ کی اور ٹائر جلائے۔ مظاہرین نے دروازوں پر لگی لائٹس اور سکیورٹی کیمرے توڑ دیے جبکہ پی ٹی آئی کا پرچم تھامے کارکنان گورنر ہاؤس کے گیٹ پر چڑھ گئے۔پی ٹی آئی کارکنوں کے احتجاج کے باعث مال روڈ پر ٹریفک جام ہوگیا جبکہ ٹھوکر نیاز بیگ، شاہدرہ چوک اور جی پی او چوک میں ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں