عمران خان پرقاتلانہ حملہ:وفاق کاجلد ایف آئی آر کیلئے پنجاب حکومت کو خط

 وفاقی حکومت نے پنجاب حکومت کو عمران خان پر ہونے والے قاتلانہ حملے کی ایف آئی آر جلد از جلد درج کرنے کے لیے خط لکھ دیا۔وفاقی حکومت نے وزارت داخلہ کے ذریعے پنجاب حکومت پر زور دیا کہ وہ عمران خان پر ہونے والے قاتلانہ حملے کی ایف آئی آر قیاس آرائیوں یا اندازوں پر مبنی الزامات کے بجائے واقعے کے حقائق کے مطابق درج کرے۔وفاق نے صوبائی حکومت سے ہائی پروفائل کیس سے نمٹنے اور یکیورٹی معاملات پر بھی شدید تحفظات کا اظہارکیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں