عمران خان پرقاتلانہ حملہ:نمازجمعہ کےبعد ملک بھرمیں احتجاج ہوگا،اسدعمر

پاکستان تحریک انصاف نے عمران خان پر گزشتہ روز ہونے والے قاتلانہ حملے کے باعث آج ملک بھر میں احتجاج کا اعلان کیا ہے۔پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اسد عمر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آج نماز جمعہ کے بعد ملک بھر میں احتجاج ہوگا۔اسد عمر کا کہنا ہے کہ جب تک عمران خان کا مطالبہ پورا نہیں ہوتا، ملک گیر احتجاج جاری رہے گا۔یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیرآباد میں ہونے والے قاتلانہ حملے میں عمران خان، فیصل جاوید اور دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں سمیت 13 افراد زخمی اور ایک شخص جاں بحق ہوا تھا۔عمران خان اور فیصل جاوید لاہور کے شوکت خانم اسپتال میں زیر علاج ہیں تاہم دونوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔دوسری جانب پنجاب پولیس کی جانب سے حملہ آور سے تفتیش کا سلسلسہ بھی جاری ہے اور پولیس نے گرفتار ملزم کا پولی گرافک ٹیسٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں