وزیراعظم عمران خان نے نگراں وزیراعظم کے لیے سابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس (ر) گلزار احمد کا نام حتمی طور پر تجویز کردیا۔ ملک میں نئے انتخابات تک نگران وزیر اعظم کی تعیناتی کے لیے تحریک انصاف کی قیادت نے مختلف ناموں پر غور شروع کیا اور دو نام شارٹ لسٹ کیے جن میں سابق گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر عشرت حسین اور سابق چیف جسٹس (ر) پاکستان گلزار احمد کے نام شامل ہیں۔ اب وزیراعظم عمران خان نے سابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس (ر) گلزار احمد کا نام فائنل کردیا ہے جس کے لیے پارٹی قیادت اور ق لیگ سے بھی مشاورت کی گئی ہے۔ نگران وزیراعظم کی تقرری کے معاملے پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزیراعظم عمران خان اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو خط لکھ کر نگران وزیراعظم کے لیے نام مانگ لیے۔ وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر تین روز میں نگران وزیراعظم کا نام فائنل نہ کرسکے تو معاملہ پارلیمانی کمیٹی میں جائے گا، وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر اسپیکر کی قائم کردہ پارلیمانی کمیٹی کو دو دو نام بھجوائیں گے۔ خط کے متن کے مطابق اسپیکر اپوزیشن اور حکومتی اراکین پر مشتمل 8 رکن کمیٹی تشکیل دیں گے جو نگران وزیراعظم کا فیصلہ کرے گی اور نگران وزیراعظم کی تقرری تک عمران خان بطور وزیراعظم فرائض سر انجام دیتے رہیں گے۔ آرٹیکل 224 اے 1 کے تحت صدر مملکت وزیراعظم اور لیڈر آف اپوزیشن کی باہمی مشاورت سے نگران وزیراعظم نامزد کریں گے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری نے اپوزیشن کی جانب سے جمع کروائی گئی وزیراعظم کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد کو غیر آئینی قرار دے کر مسترد کر دیا تھا۔ تحریکِ عدم اعتماد مسترد ہونے کے بعد صدر مملکت نے وزیراعظم کی تجویز پر قومی اسمبلی تحلیل کر دی تھی
ویڈیو گیمزسے بچوں کی ذہانت میں اضافہ
عمرسرفراز چیمہ کی درخواست پراعتراض ختم،لارجر بنچ تشکیل دینےکی ہدایت
عدلیہ اپنےکام سےکام رکھے،ورنہ خودحکومت کرلیں،مولانا فضل الرحمن کی سخت تنقید
ملک ریاض سےریکور کی گئی رقم پربریفنگ دی جائےپبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا نیب کوحکم
ماریوپول میں 1700 سےزائد یوکرینی فوجیوں نےہتھیار ڈال دیے،روس کادعوی
ترک نژاد جرمن باکسر موسی یامک دوران فائٹ انتقال کرگیا
امریکا میں عمران خان کےدورہ روس کا دفاع کرنےپربلاول بھٹوکی تعریف
وزیراعظم اور وفاقی کابینہ سپریم کورٹ کوجوابدہ نہیں ہیں، عرفان قادر
بھارتی پنجاب کانگریس کےسابق صدرنوجوت سنگھ سدھوکو1 سال قید کی سزا
سپریم کورٹ نےہائی پروفائل مقدمات میں تقرروتبادلوں پر پابندی عائد کردی