عمران خان حکومت اورفوجی افسران پرلگائےگئےالزامات کےثبوت پیش کریں،کائرہ

پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما قمرزمان کائرہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو ثابت کرنا ہوگا جو الزامات انہوں نے حکومت اور فوجی افسر پر لگائے ہیں۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے قمرزمان کائرہ نے کہا کہ جب بینظیر بھٹو کو شہید کیا گیا تو ہم نے تحمل کا مظاہرہ کیا تھا حالانکہ ملک میں بے چینی پھیلی ہوئی تھی لیکن ہم نے صورت حال قابو کرنا کا فیصلہ کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ ہم نے پاکستان بچانے کو ترجیح دی۔پی پی پی رہنما نے عمران خان کو مخاطب کرکے کہا کہ یہ پریشان کن ہے کہ اس واقعے میں ملزم کو پکڑا گیا ہے اور وہ آپ کی حراست میں ہے۔انہوں نے کہا کہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) تشکیل دینی چاہیے اور اس معاملے کی شفاف تحقیقات ہونی چاہیے، یہ حیران کن ہے کہ جہاں یہ واقعہ پیش آیا ہے اس صوبے کے انتظامی سربراہ کی جانب سے تاحال کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔پی پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ یہ ان کی ذمہ داری ہے کہ عوام کو تمام صورت حال سے آگاہ رکھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں