عمران خان جھوٹا،کرپٹ،منی لانڈرراوربیرونی قوتوں کےایما پرکام کرنےوالا ثابت ہوا،مریم نواز

نائب صدر مسلم لیگ (ن) مریم نواز نے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا ‘بیشک اللّہ حق ہے’۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مریم نواز نے کہا ‘فتنہ خان پاکستان کا پہلا اور واحد سیاستدان ہے جو ایک ہی فیصلے میں ناقابلِ تردید ثبوتوں کے ساتھ بیک وقت جھوٹا،کرپٹ، منی لانڈرر اور بیرونی قوتوں کے ایما پر کام کرنے والا ثابت ہوا ہے، اس کا اپنا ہی بنایا ہوا جھوٹا ایمانداری اور حب الوطنی کا بُت آج اوندھے منہ گر گیا، بیشک اللّہ حق ہے!’۔ اپنی ٹوئٹ میں انہوں نے لکھا کہ ‘قوم کو غلامی سے نجات کا بھاشن دینے والا خود بیرونی طاقتوں کا غلام ثابت ہوا، ان سے پیسہ لیتا رہا اور اس پیسے کو ملک میں فتنہ فساد اور بربادی کے لیے خرچ کرتا رہا، اس فارن ایجنٹ کو پاکستان کی ترقی کو روکنے اور سی پیک کے خاتمے کے لیے لانچ کیا گیا تھا، سرشرم سے جھک گیا’۔

اپنا تبصرہ بھیجیں