عمران خان جھوٹا،فراڈیا،بددیانت اورغیرملکی اسپانسرڈ ثابت،خواجہ سعدرفیق

خواجہ سعد رفیق نے پاکستان تحریک انصاف کے ممنوعہ فنڈنگ کیس سے متعلق الیکشن کمیشن کے فیصلے پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ٹوئٹر پر جاری بیان میں مسلم لیگ نون کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے عمران خان کے خلاف سخت زبان استعمال کی اور لکھا کہ ثاقب نثار گروہ کا ڈکلیئرڈ صادق اور امین عمران خان جھوٹا، فراڈیا، بددیانت اور غیر ملکی اسپانسرڈ ثابت۔انہوں نے مزید لکھا کہ امریکی بھارتی اماراتی شہری کس کے ایما پرعمران پرسرمایہ کاری کرتے رہے؟ دوسر جانب حنا پرویز بٹ نے بھی عمران خان کو آڑے ہاتھوں لیا اور لکھا کہ ثاقب نثار نے جس کو ’صادق اور امین‘ کہا آج الیکشن کمیشن نے اسے ‘جھوٹا‘ قرار دیدیا ، اگر عمران خان میں ذرا برابر بھی شرم باقی ہے تو استعفیٰ دے کر گھر بیٹھ جائیں۔ اپنے ایک بیان میں حنا پرویز بٹ نے الیکشن کمیشن کے فیصلے سے متعلق جیو نیوز کا ایک اسکرین شاٹ شیئر کرے ہوئے ٹوئٹ کی جھوٹا ، جھوٹا ، نیازی

اپنا تبصرہ بھیجیں